تحریک انصاف کو مینار پاکستان

تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ دینے پر رپورٹ طلب

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ دینے پر سیکرٹری ڈاخلہ سمیت ڈی سی سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کیلئے تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں کی درخواست دائر کر دی۔
عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست پر 14 اگست کو عوامی اجتماع کی اجازت نہ دینے پر پالیسی طلب کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی۔
14 اگست کے تاریخی دن کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت نہ دینے کے حوالے سے دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ حکومت کا استحقاق ہے یا پالیسی کہ وہ جلسے جلوس کی اجازت دے یا نہیں دے؟
عدالت نے سوال کیا کہ 14 اگست کو بھی عوام کو تہوار منانے کی اجازت نہیں؟
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی کو جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم یقین دلاتے ہیں کہ پرامن جلسہ کریں گے۔
سرکاری وکیل کا دوران سماعت کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات پر پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ان سے قبل استحکام پاکستان پارٹی اور پیپلز پارٹی کو بھی اجازت نہیں دی گئی۔
اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں‌دی جا رہی تھی جب جماعت اسلامی کو اجازت دی گئی، اس کے علاوہ 22 اگست کو بھی پی ٹی آئی کو جلسے کے حوالے سے بازگشت سنی گئی تھی تاہم اب ایک بار پھر عدالت میں اس حوالے سے درخواست دائر کر دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی موخر