الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے مینڈیٹ

الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے مینڈیٹ چور حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی

ویب ڈیسک: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے مینڈیٹ چور حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی، اس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلے سے موجود تھا، عدالت سے اس پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے فارم 47 کی جعلی حکومت اداروں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے مینڈیٹ چور حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی۔
انہوں نے سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون بدنیتی پر مبنی اور مفاد عامہ کے خلاف ہے۔
مشیر اطلاعات نے بتایا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ایک دن میں قانون پاس کرنا آئین و قانون کے ساتھ مذاق ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید بتایا کہ شریف خاندان نے ملک کو بنانا ری پبلک بنا رکھا ہے، فسطائیت کا انجام شریف خاندان کے لئے بھیانک ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو اس مشکل صورتحال میں بچانے والی واحد پارٹی اس وقت صرف تحریک انصاف ہے، عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی ملک کو موجودہ دلدل سے نکال سکتی ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کے مطابق فارم 47 کی جعلی حکومت مسائِل کھڑے کر رہی ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے مینڈیٹ چور حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے اس پر سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی استدعا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور وفاقی حکومت پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اسی وجہ سے نت نئے آرڈرز کر رہی ہے جن میں ایک الیکشن ترمیمی ایکٹ بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے اس ایکٹ کا مقصد پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھنے کی ناکام کوشش کرنا ہے۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جرلی فارم 47 سرکار کو علم ہونا چاہیے کہ مخصوص نشتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ اس فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی حقدار ہے۔
اس تمام تر صورتحال اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مینڈیٹ چور سرکار اس ایکٹ سے توہین عدالت کی مرتکب ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  غیر ملکی سیاح نہ بھیجے جائیں ، کئی اضلاع کی صوبائی حکومت سے درخواست