بھارتی خاتون ریسلر پھوگاٹ فائنل

اولمپکس 2024، بھارتی خاتون ریسلر پھوگاٹ فائنل میں پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری اولمپکس 2024 کے مقابلے اختتام کی جانب گامزن ہیں، فٹ بال اور والی بال کے ساتھ ساتھ ریسلنگ ایونٹ بھی فائنل راونڈ میں داخل ہو گیا۔ گزشتہ روز ہونے والے سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد بھارتی خاتون ریسلر پھوگاٹ فائنل میں پہنچ گئیں۔
یاد رہے کہ ونیش پھوگاٹ اولمپکس کے ویمن ریسلنگ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی ایتھلیٹ بن گئیں۔
ونیش پھوگاٹ ڈیڑھ سال تک مشکلات میں رہیں، تاہم ان تمام تر مشکلات کا مقابلہ کرنے کے بعد اس مقام تک پہنچیں، سیمی فائنل میں مدمقابل کو چت کرنے کے بعد بھارتی خاتون ریسلر پھوگاٹ فائنل میں پہنچ گئیں۔
ونیش پھوگاٹ نے تمام تر رکاوٹوں کو پار کر کے اولمپکس میں جگہ بنائی اور اب بھارت کیلئے تاریخ رقم کر دی۔

مزید پڑھیں:  63اے نظرثانی،حکومت اور پیپلزپارٹی کی حمایت، پی ٹی آئی کی مخالفت