مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، لوگ شدید پریشانی کا شکار

ویب ڈیسک: ملک بھر میں جاری مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، اس دوران شہری علاقوں کے لوگ شدید پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی لوگوں کی توجہ اخراجات میں کمی پر مرکوز ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمر توڑ مہنگائی کے باعث پاکستان کے شہری علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو لاحق مالیاتی چیلنجوں میں گزشتہ سال کی نسبت 14 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کے بعد لوگوں نے جہاں بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں وہیں گھریلو ضروریات بھی پوری کرنا ہوتی ہیں۔
ان حالات میں جہاں مہنگائی نے سارے رکارڈ توڑ دیئے ہوں لوگ شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 74 فیصد پاکستانی اپنی موجودہ آمدن میں اپنے اخراجات پورے نہیں کر پا رہے جس کے بعد اب وہ اپنے اخراجات میں کمی کیلئے پلاننگ کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے متاثر ان 74 فیصد لوگوں میں سے 60 فیصد ایسے ہیں جنہوں نے اپنے تمام اخراجات میں کمی کی، 40 فیصد نے دیگر ذرائع سے امور کی انجام دہی کی۔ 10 فیصد افراد ایسے ہیں جنہوں نے اضافی جزوی نوکریاں بھی کرنا شروع کیں۔
ان حالات میں لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ضروری اخراجات میں کمی کے باوجود رقم بچا نہیں پائے، اس لئے اضافی نوکریاں کرنا پڑ رہی ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ رواں سال مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

مزید پڑھیں:  سمندری طوفان ہیلین سے امریکہ میں ہلاکتیں 128 تک جا پہنچیں