بشریٰ بی بی بریت کی درخواست

190ملین پاؤنڈ ریفرنس،بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواست دائر کردی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی ۔
190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی،سماعت کے دوران نیب نے بقیہ 14گواہان غیر ضروری جان کر ترک کر دیئے۔
وکلا صفائی کی جانب سے 14گواہان کو طلبی کے سمن جاری کرنے کی درخواست غیر موثر ہوگئی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے نیب تفتیشی آفیسر پر جزوی جرح کی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔
ریفرنس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل63اے نظر ثانی کیس کی سماعت غیر قانونی ہے،جسٹس منیب اختر