میجر طفیل محمد شہید کا 66

میجر طفیل محمد شہید کا 66 واں یوم شہادت آج منایا گیا

ویب ڈیسک: نشان حیدر میجر طفیل محمد شہید کا 66 واں یوم شہادت آج منایا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج کی جانب سے ان کی شہادت پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
میجر طفیل محمد شہید نے 1958 میں مشرقی پاکستان میں لکشمی پور سیکٹر پر بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، ان کی اس جرات و بہادری پر انہیں نشان حیدر سے نوازا گیا۔
یاد رہے کہ نشان حیدر پانے والے دوسرے شہید ہونے کا اعزاز انہیں حاصل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے جان کا نذرانہ دینے والے وطن کے سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
نشان حیدر میجر طفیل محمد شہید کا 66 واں یوم شہادت آج منایا گیا۔ ان کی شہادت پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  موجودہ چیف جسٹس کے لئے جدوجہد نہیں کررہا،بلاول بھٹو