عمران خان کی ہدایت پر جلسے

علی امین گنڈاپور کا عمران خان کی ہدایت پر جلسے کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا عمران خان کی ہدایت پر جلسے کرانے کا اعلان کرتے ہی ہلچل مچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ آئین اور قانون کے دائرے میں کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ ہمیں واپس دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں جلسے کریں کوئی لڑائی نہ کی جائے، جلسوں اورریلیوں کی اجازت لی جائے، کوئی غیرقانونی کام نہ کیا جائے۔
ذرائع نے بتایاکہ عمران خان کا کہناتھاکہ قید میں رہنے سے کوئی پریشانی نہیں، مختلف موضوعات پرکتابیں پڑھ رہا ہوں۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ ملک بھر میں جلسے کریں گے۔
ملاقات میں گڈ گورننس، بدعنوانی سے متعلق شکایات پربانی پی ٹی آئی کو کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی۔ علی امین کا کہناتھاکہ ایسی کمیٹی بنائی جائے جو آزادانہ شفاف تحقیقات کرے، کمیٹی اراکین کے نام بھی آپ ہی تجویز کریں۔
ذرائع نے بتایاکہ معاون خصوصی اینٹی کرپشن مصدق عباسی کا نام کمیٹی میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شامل کیا گیا۔
یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور کا عمران خان کی ہدایت پر جلسے کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گڈ گورننس کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

مزید پڑھیں:  سمندری طوفان ہیلین سے امریکہ میں ہلاکتیں 128 تک جا پہنچیں