امریکہ نے چین سے نمبر ون

پیرس اولمپکس میں امریکہ نے چین سے نمبر ون پوزیشن چھین لی

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں امریکہ نے چین سے نمبر ون پوزیشن چھین لی، امریکا 27 گولڈ، 35 سلور، 32 برانز میڈلز کے ساتھ ایک بار پھر سرِفہرست آ گیا۔
اولمپک مقابلوں کے 12 ویں روز کے اختتام پر مزید 17 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہو گیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اب تک 72 ممالک گولڈ میڈل کی دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں۔
مقابلوں کا 12 واں روز امریکی ایتھلیٹس کے نام رہا جنہوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 8 میڈلز حاصل کیے۔
اس کے ساتھ ہی امریکا 27 گولڈ، 35 سلور اور 32 برانز میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 94 میڈلز حاصل کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ چین جو اب تک 25 گولڈ میڈلز سمیت 23 سلور اور 17 برونز میڈلز حاصل کر کے مجموعی طور پر 65 میڈلز لے چکا ہے دوسرے نمبر پر آ گیا۔
ان کے بعد تیسرے نمبر پر آسٹریلیا جبکہ چوتھا نمبر میزبان فرانس کا ہے۔
پیرس اولمپکس میں گزشتہ روز مینز 400 میٹر ریس کا گولڈ میڈل، ویمن ریسلنگ (68 کلو) اور ویمن ریسلنگ (50 کلو) کے گولڈ میڈلز جبکہ آرٹسٹک سوئمنگ مقابلوں کا سلور میڈل امریکہ کے نام رہے،
سوئمنگ آرٹسٹک مقابلوں میں امریکی ٹیم نے 20 سال بعد سلور میڈل حاصل کیا۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں امریکہ نے چین سے نمبر ون پوزیشن چھین لی، امریکا 27 گولڈ، 35 سلور، 32 برانز میڈلز کے ساتھ ایک بار پھر سرِفہرست آ گیا۔ اس سے قبل جاپان نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کیا تھا، اس کے بعد چائنہ نے سبقت لیجاتے ہوئے نمبر ایک سیٹ پر قبضہ کیا جبکہ اب امریکہ کی ٹیم اس سے آگے نکل گئی. ‘
ذرائع کے مطابق آج مقابلوں کا 12 واں روز امریکی ایتھلیٹس کے نام رہا جنہوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 8 میڈلز حاصل کیے۔اس کے ساتھ ہی ان کے میڈلز کی تعداد چائنہ سے زیادہ ہو گئی.

مزید پڑھیں:  مسلم ممالک کا اسرائیل کیخلاف مضبوط مؤقف پیش نا کرنا افسوسناک ہے