کوشش ہے خیبرپختونخوا میں امن عامہ

کوشش ہے خیبرپختونخوا میں امن عامہ صورتحال بہتر بنائی جائے

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں صوبے میں قیام امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہے خیبرپختونخوا میں امن عامہ صورتحال بہتر بنائی جائے۔
ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن عامہ اور کرم کے افسوسناک واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران وزیر داخلہ اور گورنر خیبرپختونخوا نے کرم واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، کرم میں اراضی تنازع پر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرم سے تعلق رکھنے والے ایم ڈبلیو ایم کے ایم این اے حمید حسین کی قیادت میں معززین علاقہ سے ملاقات کی۔
وزیر داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھی صورتحال کے تناظر میں موثر اقدامات کئے، کوشش ہے خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔
یاد رہے کہ ضلع کرم میں ہونے والے واقعات میں جہاں 50 قیمتی جانیں‌ضائع ہوئیں وہیں متعدد لوگ زخمی بھی ہوئے. ان کارروائیوں کے باعث آس پاس کے علاقوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا.

مزید پڑھیں:  انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید مہلت