افغانی کرکٹر احسان اللہ جنت

میچ فکسنگ: افغانی کرکٹر احسان اللہ جنت پر 5 سال کیلئے پابندی عائد

ویب ڈیسک: میچ فکسنگ کے جراثیم افغان کرکٹ ٹیم میں بھی سرائیت کر گئے ہیں۔ افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق میچ فکسنگ کے الزام میں افغانی کرکٹر احسان اللہ جنت 5 سال بین کر دیئے گئے ہیں۔
اے سی بی کی جانب سے افغان ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز احسان اللہ جنت پر میچ فکسنگ کا الزام ہے اس لئے کرکٹر پر 5 سال کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے قومی کرکٹر اور ٹاپ آرڈر بلے باز کو 5 سال کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے باہر کر کے ان پر پابندی عائد کر دی ہے۔
افغان کرکٹر پر رواں سال کابل پریمیئر لیگ کے دوران بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل دونوں کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی ثابت ہو گئی۔ دونوں جانب سے کھلاڑی کو میچ فکسنگ کے الزام میں‌موردالزام ٹھہرایا گیا.
بورڈ ذرائع ے مطابق احسان اللہ آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.1.1 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔
اعلامیہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ افغان کرکٹر اس 5 سالہ پابندی کے دوران کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
افغان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے مزید 3 دیگر کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے بات ابھی تحقیقات کے مراحل میں ہے۔
یاد رہے کہ میچ فکسنگ کے الزام میں‌ افغانی کرکٹر احسان اللہ جنت پر 5 سال کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے.
میچ فکسنگ کے الزام میں‌دنیا بھر کے متعدد کھلاڑیوں کو میدان سے دور کیا گیا ہے، ان میں جہاں‌آسٹریلیا، انگلینڈ اور سری لنکا کے کھلاڑی شامل ہیں وہیں چند پاکستانی کھلاڑیوں پر بھی میچ فکسنگ کے الزامات لگائے گئے تھے.

مزید پڑھیں:  پشاور: خیبر پختونخو ا اسمبلی میں ڈی جی پی ڈی اے کے خلاف تحریک استحقاق جمع