بچی کی مسخ شدہ لاش برآمد

تخت بھائی:اکرام پور سے لاپتہ سالہ بچی کی مسخ شدہ لاش برآمد

ویب ڈیسک: شیر گڑھ سرکل تھانہ حرکی کی حدود اکرام پور سے لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی کی مسخ شدہ لاش قریبی پہاڑ سے برآمد ہوئی ہے ۔
بچی اپنی والدہ اور بہنوں کے ہمراہ کراچی سے نانی کے گھر گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے اکرام پور آئی تھی، گزشتہ روز اچانک اپنے گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئی۔
تھانہ حرکی پولیس نے ان کے ماموں شاکر اللہ ولد صاحب گل کی مدعیت پر گمشدگی کی رپورٹ درج کی تھی۔
کمسن بچی کی پر اسرار گمشدگی پر ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل شکیل خان ، ڈی ایس پی شیر گڑھ سرکل عجب خان ،اور پولیس اسٹیشن حرکی کے ایس ایچ او شوکت خان اور دیگر تفتیشی ٹیم کے قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔
پولیس نے قریبی پہاڑوں میں اور نہروں میں ان کی تلاش کے لیے سر توڑ کوششیں شروع جس کے نتیجے میں آج قریبی پہاڑ سے بچی کی مسخ شدہ لاش برآمد کی گئی۔
لاش کو پولیس نے فوری طور پر میڈیکل ٹیسٹ اور پوسٹ مارٹم کے لیے باچا خان میڈیکل کالج مردان منتقل کر دیاگیا۔
ذرائع کے مطابق کمسن بچی کو جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا ہے ۔
تخت بھائی پولیس نے ملزم تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کیس کی باریک بینی سے تفتیش شروع کردی ۔
حرکی پولیس نے کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس پہنچ گئے