نیرج کی والدہ

نیرج کی والدہ نے بھی ارشد ندیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا

ویب ڈیسک: بھارتی اتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ نے کہا کہ ارشد بھی میرا بیٹا ہے، میں نیرج کے سلور میڈل پر خوش ہوں۔
بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی نے کہا کہ ہمارے لیے سلور بھی گولڈ جیسا ہی ہے، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس لیول تک پہنچنے کیلئے سب محنت کرتے ہیں۔
نیرج کی پہلی تھرو ضائع ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی بات نہیں یہ سب کھیل کا حصہ ہے، نیرج کے گھر لوٹنے پر اس کا پسندیدہ کھانا بناؤں گی۔
انہوں نے کہا کہ میدان میں سب کھیلنے کے لیے اترتے ہیں، ان میں سب تو نہیں جیتتے بس کسی ایک کو کامیابی ملنا ہوتی ہے، یہ خوشی کی بات ہے، علاقہ کی نہیں۔
ستیش کمار کا اپنے بیٹے نیرج کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی کامیابی کا دن ہوتا ہے، پیرس اولمپکس میں کل کا دن ارشد ندیم کے لیے اچھا تھا اس لیے وہ گولڈ میڈل جیت گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مقابلے میں 12 ممالک کے کھلاڑی مدِمقابل تھے اور ان میں سے ایک پاکستانی جیتا ہے، یہ ان کیلئے انتہائی خوشی کا دن تھا۔
یاد رہے کہ بھارتی اتھلیٹ کی والدہ نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارشد بھی میرا بیٹا ہے، میں نیرج کے سلور میڈل پر خوش ہوں۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے نظر ثانی کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری