پرائیویٹ سکولز کی گاڑیاں فٹنس ٹیسٹ

تنبیہہ کے باوجود پرائیویٹ سکولز کی گاڑیاں فٹنس ٹیسٹ کرانے میں ناکام

ویب ڈیسک: محکمہ ٹرانسپورٹ کی سخت تنبیہہ کے باوجود پرائیویٹ سکولز کی گاڑیاں فٹنس ٹیسٹ کرانے میں ناکام رہی۔ صوبہ بھر کی سکول ٹرانسپورٹ کو فٹنس ٹیسٹ کرانے کیلئے مزید ایک ہفتے کی مہلت دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایم ڈی پی ایس آر اے اور چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ یکم جولائی کو ماحول ،عوام اور بچوں کی حفاظت کی خاطر تمام پرائیویٹ سکول گاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم پورے صوبے میں ایک بھی نجی سکول نے عملدرآمد نہیں کیا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ مراسلے کے ذریعے حتمی نوٹس دیکر ایک ہفتے کی مہلت دی جا رہی ہے، 15 اگست تک گاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کرانے کی سختی سے ہدایت دی جاتی ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اس تنبیہہ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ان فٹ گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس اور انتظامیہ مشترکہ مہم شروع کریں گے۔ مہم کے باعث سکول کے بچوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف کی ذمہ داری نجی تعلیمی اداروں پر عائد ہوگی۔
یاد رہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی سخت تنبیہہ کے باوجود پرائیویٹ سکولز کی گاڑیاں فٹنس ٹیسٹ کرانے میں ناکام رہی، اس وجہ سے اقدام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ 4بھائیوں کا کیس،عدالت کاایس ایچ اوکوقرآن پرحلف اٹھانےکاحکم