1398043115444779117940414

وفاقی حکومت نے امیگریشن اور پاسپورٹ دفاتر آج سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے

وفاقی حکومت نے امیگریشن اور پاسپورٹ دفاتر آج سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تمام دفاتر احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے کھولے جائیں گے۔

وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت امیگریشن اور پاسپورٹ دفاتر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اورکوئٹہ میں کھولے جائیں گے۔تمام پاسپورٹ دفاتر آج بروز جمعہ سے باقاعدہ طور پر کھل جائیں گے۔

چینل ذرائع کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کھولے جانے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت پاسپورٹ دفاتر صبح دس بجے سے لے کر دوپہر ایک بجے تک کے درمیانی عرصے میں کھلے رہیں گے۔

چینل نے وفاقی حکومت کی جانب سے بھیجے جانے والے مراسلے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاسپورٹ دفاتر میں صرف ارجنٹ پاسپورٹ پراسس کیے جائیں گے اور نارمل پاسپورٹ پراسس نہیں ہوں گے۔وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت پاسپورٹ دفاتر آنے والے ایسے افراد جن کی عمر 50 سال سے زائد ہے انہیں پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہمراہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ لے کرآئیں۔

مزید پڑھیں:  پیجرز معاملہ بلغاریا اور ناروے تک پھیل گیا

جاری کردہ ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر ضروری افراد کا پاسپورٹ دفاترمیں داخلہ نہیں ہو گا۔پاسپورٹ دفاتر کے عملے کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ صحت کے ایس او پیز کے مطابق پاسپورٹ پراسس کو یقینی بنائیں۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے 15 اپریل 2020 کو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ زائد المعیاد پاسپورٹ کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ان میں نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  رواں سال پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار

نوٹی فکیشن میں وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ تمام ملکی و بیرونی دفاترایک ہزار روپے فیس کے عوض مینول طور پر پاسپورٹوں میں توسیع کا اندراج کریں گے۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت نوزائیدہ بچوں کے لیے فیس مبلغ 800 روپے مقرر کی گئی تھی