اسد قیصر اور عاطف خان طلب

عمران خان خیبرپختونخوا کی صورتحال پر پریشان،اسد قیصر اور عاطف خان طلب

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پریشان ہو گئے ، اسد قیصر اور عاطف خان کو ملاقات کے لئے طلب کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے اور پارٹی کے اندر اختلافات پر عمران خان کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنماء اسد قیصر اور عاطف خان کو جیل طلب کرلیا گیا ملاقات کے دوران صوبہ کی صورتحا ل پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان تمام رہنمائوں کے نام کچھ خاص ہدایات جاری کریں گے۔
اسد قیصر اور عاطف خان کی ملاقات کل اڈیالہ جیل میں متوقع ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ سروس ڈیلیوری پر توجہ دی جائے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گالی سے گولی پر آگئے ہیں ، عطاء اللہ تارڑ