پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں آج مد مقابل ہوں گی

ویب ڈیسک: پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں آج راولپنڈی کے گراؤنڈ میں مد مقابل ہوں گی ۔
پاکستان چار فاسٹ بالرز کے ساتھ میدان میں اترے گا جبکہ بیٹنگ کا انحصار بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق اور سلمان علی آغا پر ہوگا۔
کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ شائقین ہمیشہ چاہتے ہیں کہ کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور ان کیلئے جیتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کرکٹرز کا ایک باصلاحیت گروپ ہے جو اچھی کارکردگی کیلئے بے چین ہے، ہمارے بالرز بیس وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل ( نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی شامل ہیں۔
بنگلا دیش سکواڈ نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شرف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی اس سال اپریل میں اپنی تقرری کے بعد پہلی بین الاقوامی اسائنمنٹ ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجگور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 7مزدوروں کو قتل کردیا