کینیا 42خواتین کا قاتل

کینیا میں 42خواتین کا قاتل پولیس حراست سے فرار

ویب ڈیسک: کینیا میں 42خواتین کا قاتل پولیس حراست سے فرار ہوگیا ہے ملزم سیریل کلر نے خواتین کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا ۔
جومایسی خلیسیا کو رواں سال نیروبی کی ایک ڈمپنگ سائٹ سے 9 خواتین کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کے بعد 15جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
نیروبی کی پولیس کا کہنا ہے کہ 33سالہ جومایسی خلیسیا دیگر 12قیدیوں کے ساتھ حوالات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا جس کی تلاش جاری ہے ۔
پولیس کے مطابق جومایسی خلیسیا نے 2022 سے اب تک اپنی بیوی سمیت 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت سیریل کلر کے گھر سے اہم شواہد ملے تھے جن میں10 موبائل فون، 1 لیپ ٹاپ، چادر، شناختی کارڈ اور خواتین کے کپڑے شامل تھے۔
ملزم کے گھر سے ایک چھرا بھی برآمد ہوا تھا جسے آلہ قتل سمجھا گیا، اس کے علاوہ ملزم کے گھر سے 9 بوریاں بھی برآمد ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  ملائیشیا کے وزیراعظم 2اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر آئیں گے