اپنا گھر اپنی چھت

پنجاب میں ”اپنا گھر اپنی چھت منصوبے”کا افتتاح

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبے میں ”اپنا گھر اپنی چھت منصوبے کا افتتاح کردیاگیا ۔
لاہور میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جس کے پاس اپنی چھت ہوتی ہے اس کو قدر کم ہوتی ہے، جن کے پاس اپنی چھت نہیں ہے اس سے قدر جانیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس دنیا کی سب نعمتیں ہوں اپنی چھت نہ ہو تو وہ کمی محسوس ہوتی ہے جس کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے نے کہا کہ سیکرٹری ہائوسنگ اسد اللہ خان نے ہماری خواہش کو حقیقت کی شکل دی ، انشا للہ ہم جلدی جلدی لوگوں کو گھر بنا کر بھی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس شہری علاقے میں ایک سے 5 مرلہ اور دیہی علاقوں میں دس مرلے کی زمین ہے تو حکومت پنجاب آپ کو 15 لاکھ روپے آسان اقساط پر بلاسود قرضہ دے گی جس کی ماہانہ قسط 14 ہزار ہوگی، پہلے تین مہینے ایک روپیہ نہیں دینا پڑے گا، اس کے بعد 14 ہزار روپے ماہانہ قسط دینی پڑے گی، پنجاب حکومت سود ادا کرے گی ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہے کم آمدنی والے کیسے گزارہ کرتے ہیں، بجلی کے بلز میں بھی پینتالیس سے پچاس ارب کا ریلف دے رہے ہیں، اگلے سال سے تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام لے کر آرہے ہیں تاکہ اگلے سال سے بل ہی نہ دینا پڑے
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس کے لئے ایک نمبر دیا گیا ہے، پی آئی ٹی بی کے پورٹل پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں، آپ کے پاس زمین کا ٹکرا ہے تو اپنے علاقے کے ڈی سی اور کمشنر آفس سے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ اسکیمز عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے، میرا ارادہ ہے کہ اگلے پانچ سال تک پورے پنجاب میں اس کو پھیلائیں گے، تمام ڈی سیز کو بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں گیس کمپنی کے کیمپ پرحملہ ،20سے زائد مزدور اغواء