ہم ہر صورت دہشتگردی کا خاتمہ

ہم ہر صورت دہشتگردی کا خاتمہ کر کے رہیں گے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہکا ہے کہ ہم ہر صورت دہشتگردی کا خاتمہ کر کے رہیں گے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں چوروں صوبوں نے قربانیں دیں، اس دوران 70 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہم ہر صورت دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ چند سالوں میں بعض غلطیوں کی بنا پر ختم ہوتی دہشت گردی دوبارہ لوٹ آئی، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کو 150 ارب ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑا۔
شہباز شریف نے کنونشن سے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ چالیس سال بعد پاکستان نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا، قومی ہیرو ارشد ندیم نےجشن آزادی کی خوشیوں کودوبالا کیا۔ ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ حالات چاہے کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، اگر ارادہ مضبوط ہو تو ہر صورت کامیابی ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، حکومت کا فرض ہے کہ نوجوانوں کو ایسے علوم سے روشناس کرائے جس سے نوجوان ترقی و خوشحالی کا انقلاب برپا کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک زمانہ تھا جب ہماری زرعی پیداوار ترقی کی راہ پر گامزن تھی جبکہ اج حالات اس سے یکسر مختلف ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دفاعی اداروں کی ملک کیلئے ناقابل فراموش خدمات ہیں، سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، ملک خداداد کا 77 سال پر محیط یہ سفر عظیم کامیابیاں اور چند ناکامیاں سے مزین ہے۔
کنونشن سے اپنے خطاب مِں انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام مشکلات کے باوجود ایٹمی قوت بنا، جب فیصلہ اٹل ہو تو مدد خدا پہنچ جایا کرتی ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ آج کے معروضی حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاست دان مشترکہ طور پر ملک کی خدمت کریں، ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، اگر ہم نے شعبہ زراعت سے درست استفادہ نہ کیا تو بہت نقصان ہوگا۔

مزید پڑھیں:  شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا