پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنانے

پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنانے والے آج کہاں ہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ نوجوان ہیں، جسے قطعی ضائع نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنانے والے آج کہاں ہیں؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتے ہی کی مرہون منت ہے۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے پیدا ہونے والے ہیجان اور فتنے کے مضمرات سے دور رکھے۔
یوتھ کنونشن سے اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنانے والے آج کہاں ہیں؟
انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد ریاست کی اہمیت کا ادراک کرنا ہے تو لیبیا، شام، کشمیر اور غزہ کے عوام سے پوچھیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمیں ناامیدی سے منع کیا گیا ہے، پاکستان کا قیمتی سرمایہ نوجوان ہیں، جسے قطعی ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام 22 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
خطاب کے اختتام میں آرمی چیف نے نوجوانوں کو علامہ اقبال کا یہ شعر سنایا: ‎افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر، ‎ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی دہشت گردی مقدمات سے بری