افغانستان میں سرکاری ملازمین پر داڑھی

افغانستان میں سرکاری ملازمین پر داڑھی کی خبریں بے بنیاد قرار

ویب ڈیسک: افغانستان میں سرکاری ملازمین پر داڑھی کی خبریں بے بنیاد قرار دیدی گئیں۔
طالبان حکومت نے ایسی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔ افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افغانستان میں سرکاری ملازمین پر داڑھی لازمی قرار دینے کی خبروں میں کوئِی صداقت نہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید بتایا کہ باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین پر جرمانہ یا تنخواہوں میں کٹوتی ایسی خبریں من گھڑت اور افراترفی پھیلانے کے مترادف ہیں، ان بھی کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے ان تمام تر باتوں اور وائرل خبروں سے قطع نظر کہا کہ باجماعت نماز نہ پڑھنے والوں کو صرف نصیحت کی جائے گی اور سمجھایا جائےگا کہ وہ باجماعت نماز کا اہتمام کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل طالبان حکومت کی سالانہ رپورٹ میں بتایا تھا کہ داڑھی نہ رکھنے پر سکیورٹی فورس کے 280 سے زائد اہلکاروں کو برطرف کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف مستعفی