7598b3ad 21ce 4430 9122 bc6ee4890bc9

ضلعی انتظامیہ پشاور کا محکمہ صحت کے ہمراہ پیپل منڈی میں جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاون

پشاور: ضلعی انتظامیہ پشاور نے محکمہ صحت کے ہمراہ پیپل منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ پیپل منڈی سے بھاری تعداد میں جعلی ڈیٹول مارکیٹ میں سپلائی کی جا رہی ہے جس پر انھوں نے فوری کارروائی کرنے کی  ہدایت کی،

مزید پڑھیں:  مردان، غلط انجیکشن لگنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ، مقدمہ درج

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی  نے محکمہ صحت کے چیف ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ پیپل منڈی میں کارروائی کر تے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں جعلی ڈیٹول کی بھری بوتلیں برآمدکرتے ہوئے سات دکانوں و گوداموں کو سیل کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا، یہ افراد جعلی ڈیٹول کو مارکیٹ میں سپلائی کرنے کی کوشش کر رہے تھے،

مزید پڑھیں:  امریکہ پاک بھارت براہ راست بات چیت کا حامی ہے، میتھیو ملر

موقع سے ہزاروں کی تعداد میں ممنوعہ غیر ملکی ادویات اور جعلی ادویات کی بھاری کھیپ بھی برآمد کر لی گئی، ڈپٹی کمشنر  کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جبکہ ان افراد سے تفتیش کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔