فیصل امین ہتک عزت کیس

فیصل امین ہتک عزت کیس میں محمود شاہ کو نوٹس جاری

ویب ڈیسک: فیصل امین ہتک عزت کیس میں محمود شاہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین کی جانب سے بریگیڈئیر (ر) محمود شاہ کو 10 کروڑ ہرجانہ کیس کی سماعت پشاور کی سیشن کورٹ میں ہوئی۔
یاد رہے کہ سماعت کے دوران عدالت نے محمود شاہ کو نوٹس جاری کر دیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بریگیڈئیر(ر) محمود شاہ نے ان پر اور ان کے خاندان پر طالبان کے ساتھ ملے ہونے کے بے بنیاد الزامات لگائے۔
ان کا درخواست میں مزید کہنا ہے کہ ان الزامات سے درخواست گزار، ان کی فیملی اور گنڈاپورقبیلے کی توہین ہوئی ہے۔ عدالت بریگیڈئیر (ر) محمود شاہ کو طلب کرے اور ان سے ان بے بنیاد الزامات کے حوالے سے پوچھا جائے۔
بعدازاں عدالت نے فیصل امین ہتک عزت کیس میں محمود شاہ کو نوٹس جاری کر دیا ۔

مزید پڑھیں:  انقلاب کا اعلان، ایک گولی کے جواب میں 10چلائیں گے: علی امین