عالیہ حمزہ 9 مئی مقدمہ سےبری

سابق ایم این اے عالیہ حمزہ 9 مئی مقدمہ سےبری

ویب ڈیسک: سابق ایم این اے عالیہ حمزہ 9 مئی مقدمہ سےبری کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت گجرانوالہ نے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کو 9 مئی مقدمہ سے بری کر دیا۔
سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، عالیہ حمزہ اور وکلاء کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
دوران سماعت عدالت نے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ سرگودھا جیل سے رہائی پر عالیہ حمزہ کو گجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا تاہم سابق ایم این اے عالیہ حمزہ 9 مئی مقدمہ سےبری کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا 2اکتوبر کو پنجاب کے 3شہروں میں احتجاج کا اعلان