ڈیجیٹل دنیا میں غلط معلومات

ڈیجیٹل دنیا میں غلط معلومات سے خطرات لاحق ہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں جعلی خبروں اور غلط معلومات سے شدید خطرات لاحق ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر سے ہاورڈ بزنس سکول کے 44 رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف نے موجودہ سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں تعلیم، مثبت سوچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے وسیع پوٹینشل پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وفد کے شرکا ذاتی تجربات کی روشنی میں اپنی رائے قائم کریں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے اہم کردار پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران ، دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔
پاک فوج کے سربراہ نے عصر حاضر کے سکیورٹی چینلجز سے نمٹنے کیلئے تعلیم اور تعمیری سوچ پر زور دیا۔
آرمی چیف نے پاکستان میں موجود مواقعوں کے حوالے سے متعلق بھی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا میں جعلی خبروں اور غلط معلومات سے خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے طلبہ کو تعمیری سوچ کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے پر زور دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہاورڈ بزنس سکول کے طلبہ نے تعمیری بات چیت پر آرمی چیف کا شکریہ اداکیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کی ملاقات 20 اگست کو مختلف طلبہ سے رابطوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، ملاقاتوں کا مقصد نوجوان نسل کو صورتحال سے آگاہی دینا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ کےحق میں احتجاج:عمران خان نےعلی امین کواہم ہدایات جاری کردیں