اچھاؤفیسٹیول رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر

وادی کیلاش میں اچھاؤفیسٹیول رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر

ویب ڈیسک: ضلع چترال کی تاریخی وادی کیلاش میں اچھاؤفیسٹیول رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ کیلاشی برادری ہر سال 20 سے 23 اگست تک اچھاؤ یعنی اچھل تہوار مناتی ہے۔
اس تہوار کے حوالے سے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اچھاؤ تہوار موسم گرما میں فصلوں اور پھلوں کی کٹائی کیلئے اچھے شگون کے طور پر منایا جاتا ہے۔
خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے اس موقع پر سیاحوں کیلئے بمبوریت کیمپنگ پاڈز کھولے گئے اور یہاں ٹورازم پولیس نے ڈیوٹی انجام دی۔
اس موقع پر ان کی رسومات اونچی قربان گاہوں اور مخصوص جگہوں پر ادا کی جاتی ہیں، اس سلسلے میں ان کا بھرپور اہتمام کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ضلع چترال کی تاریخی وادی کیلاش میں اچھاؤفیسٹیول رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ کیلاشی برادری ہر سال 20 سے 23 اگست تک اچھاؤ یعنی اچھل تہوار مناتی ہے۔ سابق روایات کے مطابق اب کی بار بھی اوچھل تہوار کیلاش کی وادی رمبور اور بمبوریت میں منایا گیا جہاں سیاحوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ بھی جتنے تہوار منائے جاتے ہیں چترال میں ان میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں‌کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے، جبکہ ان کیلئے بھرپور سہولیات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے.

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر امیر مقام کا خیبر پختونخوا میں فوجی آپریشن کا اشارہ