ڈاکوؤں کے سر کی قیمت

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کی جانب سے کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کردی گئی ۔
کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مقرر کی گئی ہے ۔
خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سرکی قیمت ایک کروڑ جبکہ خطرناک ڈاکو کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کم خطرناک ڈاکوئوں اور دہشت گردوں کی گرفتاری پربھی25لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹک ٹاک ایک اورزندگی نگل گیا،صوابی میں بھائی کے ہاتھوں بہن قتل