راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن

راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن، ٹائیگرز کی پہلی اننگز 565 رنزپر تمام

ویب ڈیسک: راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن، پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں ٹائیگرز نے پہلی اننگز میں 565 رنز بنا ڈالے۔ اس حساب سے مہمان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 117 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
ذرائع کےمطابق پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز 565 رنز پر پوری بنگالی ٹیم آؤٹ ہو گئی، اس موقع پر ٹائیگرز کو شاہینوں پر 117 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
اپنی دوسری اننگز میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر23رنز بنا لیے۔
بنگلادیش کے بیٹسمینوں نے قومی بولرز کی خوب دھنائی کی اور میزبان الیون کے 448 رنز کے جواب میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 565 رنز بنالیے ہیں اور 117 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
بنگلادیش کی جانب سے مشفیق الرحمان نے سب سے زیادہ 191 رنز بنائے، ان کی ہی کارکردگی کی بدولت بنگالی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔ شادمان اسلام نے 93، مہدی حسن مرزا نے 77، لٹن داس نے 56، مومن الحق نے 50 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے بولنگ کراتے ہوئے نسیم شاہ نے 3، شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد، محمد علی نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
چوتھے روز پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ ہوا، صائم ایوب ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ شان مسعود 9 اور عبداللہ شفیق 12 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے تک قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنا لیے۔
راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ہے کیونکہ 565 رنز پر ٹائیگرز کی پہلی اننگز تمام ہوئی جبکہ آج کھِیل کا چوتھا دن تھا۔ کل آخری دن اگر پاکستانی ٹیم سکور پورا کر لے تو میچ کو فیصلہ بننے میں بنگلا دیش کو دوسری اننگز کھیلنی ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین پختونوں اور پنجابیوں کو لڑوانا چاہتے ہیں ،عظمیٰ بخاری