پی ٹی آئی میں اختلافات

پی ٹی آئی میں اختلافات خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل،عارف علوی سربراہ مقرر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کی سربراہی سابق صدر عارف علوی کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کے سربراہ عارف علوی اختلافات رکھنے والے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات سنیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عارف علوی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے اپنی تجاویز دے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو وزارت سے ہٹانے کے معاملے پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے پارلیمانی واٹس ایپ گروپ پر بھی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور شکیل خان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی تھی اور دونوں نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔
اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں بھی اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے بھی تحریک انصاف میں اختلافات کی خبروں کا نوٹس لیا گیا تھا اور تمام پارٹی رہنمائوں کو اپنے اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر کا رجسٹرار کولکھا گیا خط منظر عام پر آگیا