پی ٹی آئی کے مسیحا

مولانا فضل الرحمن اس وقت پی ٹی آئی کے مسیحا ہیں،گورنر خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو پی ٹی آئی کا مسیحا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی سیاست کی ہے ۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ فضل الرحمان انہیں تمام مسائل سے نکال لیں گے، پی ٹی آئی کا مسیحا اس وقت مولانا فضل الرحمان ہیں۔
گورنرخیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ہم فضل الرحمان کے خلاف الیکشن لڑے لیکن ان کا احترام کرتے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی تھی ۔
ملاقات کے دوران آئندہ ہفتے حکومت کی طرف کی جانے والی متوقع قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آج بلا لیا