گاڑی کھائی میں

لوئردیر :گاڑی کھائی میں گرنے سے 2بچے جاں بحق ،باپ بیٹی زخمی

ویب ڈیسک: لوئردیر میں ڈبل کیبن گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے2 بچے جاں بحق جبکہ باپ بیٹی زخمی ہو گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ میدان آٹو کے مقام پر پیش آیا جہاں ڈبل کیبن گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سواردو بچے موقع پر جاں بحق جبکہ باپ بیٹی زخمی ہو گئے ۔
مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کی نعشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا ۔
جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پنجگور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 7مزدوروں کو قتل کردیا