پولیس اہلکارخودکشی

صوابی :پولیس اہلکار نے بھائی سے تکرارکے بعد خودکشی کرلی

ویب ڈیسک: صوابی میں پولیس اہلکار نے بھائی سے تکرارکے بعد خودکشی کرلی ۔
واقعہ صوابی کی تحصیل چھوٹا لاہو رمیں پیش آیا جہاں ہیڈ کانسٹیبل شاہد علی نے گھر میں بھائی سے تکرار کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔
شاہد علی کو فوری طورپر ہسپتال کیلئے پہنچایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔
خودکشی کرنے والا شاہد علی تھانہ چھوٹا لاہور میں محرر انوسٹی گیشن کی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا ۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں گیس کمپنی کے کیمپ پرحملہ ،20سے زائد مزدور اغواء