لکی مروت 4افراد جاں بحق

لکی مروت :فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق ،دوزخمی

ویب ڈیسک: لکی مروت کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ دوزخمی ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شہباز خیل کی حدود حیات خیل روڈ پر فائرنگ نے دو افراد قتل ہو گئے جن کی شناخت اسلم خان اورمحمد وسیم سکنہ خیرو خیل کے نام سے ہوئی ہے ۔
دوسرا واقعہ آمزئی میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کرکے نظیف خان نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
اسی طرح کبڈی میچ دیکھنے کیلئے آنے والے راحت علی کو نامعلوم مسلح افراد نے راستے سے اغوا کرکے قتل کر دیا
درہ پیزو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ،محمد وسیم ساکن پیزو شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کے پیجرز دھماکوں میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف