سندھ اور پنجاب میں کچے کےڈاکووں

سندھ اور پنجاب میں کچے کےڈاکووں کا راج ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں کچے کےڈاکووں کا راج ہے، انہیں دونوں صوبوں میں وائٹ کالر ڈاکوؤں کی پوری سپورٹ حاصل ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں کچےڈاکو کا راج ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب میں پکے ڈاکوؤں کو پاور شیئرنگ کی پڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کی سرحدوں پر کچے، کراچی اورلاہورمیں پکے ڈاکووں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب میں کچے کےڈاکووں کا راج ہے، ایک طرف کچے کے ڈاکو لوٹتے اور جان لیتے ہیں جبکہ دوسری طرف پکے ڈاکو قوم کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ راج کماری مریم نواز رحیم یار خان واقعے پر روایتی ڈرامہ بازی کر رہی ہے، جب تک وائٹ کالر ڈاکووں کا خاتمہ نہیں ہو گا تب تک کچے کے ڈاکو بھی دندناتے پھرتے دکھائی دیں گے۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے تشریح کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی