شکیل خان سے متعلق تمام ثبوت

شکیل خان سے متعلق تمام ثبوت میڈیا پر لائے جائیں گے، قاضی انور ایڈووکیٹ

ویب ڈیسک: کرپشن کی روک تھام کیلئے خیبرپختونخوا کی گڈ گورننس کمیٹی کی جانب سے بڑا اعلان کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر شکیل خان سے متعلق تمام ثبوت سامنے لانے اور ان کا محاسبہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ممبر گڈگورننس کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ نے شکیل خان سے متعلق تمام ثبوت اور دیگر مواد میڈیا پر لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الزامات سب عائد کرتے ہیں لیکن سامنے کوئی نہیں آتا۔
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مزید کسی بھی وزیر کے خلاف تحقیقات نہیں کر رہے، پہلے شکیل خان کے خلاف کی گئی تحقیقات سامنے لائیں گے۔
قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملاقات کے وقت ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، ان سے ملاقات میں اگر کوئی سیاسی مسئلہ ہو تو اس حوالے سے بات نہیں کرنے دی جاتی۔

مزید پڑھیں:  ٹک ٹاک ایک اورزندگی نگل گیا،صوابی میں بھائی کے ہاتھوں بہن قتل