جنگلات موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات

جنگلات موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات سے بچنے کاواحد ذریعہ قرار

ویب ڈیسک: موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات سے متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، تاہم جنگلات موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات سے بچنے کاواحد ذریعہ قرار دیدیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات سے متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ جنگلات کی کٹائی ہے۔
تیراہ راجگال کوکی خیل کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ جنگلات کی کٹائی سے بچیں کیونکہ اس کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی کے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
جنگلات ہی وہ واحد ذریعہ قرار دیا گیا ہے کہ جس سے کلائمیٹ چینج سے بچا جا سکتا ہے، اس وقت نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر کے بیشتر ممالک اس موسمی تغیر پذیری کی زد میں آ چکے ہیں۔
یہ اسی تبدیلی کی وجہ ہے کہ آج سرد علاقے گرم اور گرم علاقے سرد ہوتے جا رہے ہیں، یہ نہ صرف دنیا کے دیگر ممالک بلکہ ہمارے خطے پر بھِ اس کے برے اثرات پڑ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات سے بچنے کے لئے ابھی سے سوچنا ہوگا، جنگلات موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات سے بچنے کاواحد ذریعہ ہے.
آج دنیا اس مسئلے سے نبردآزما ہے کیونکہ اس نے نہ صرف دنیا بھر کے دیگر ممالک کو نشانے پر رکھا ہوا ہے بلکہ اس سے ہمارا خطہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے.

مزید پڑھیں:  حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بڑھانے کا اعلان