مالاکنڈ میں فلائنگ کوچ اور لیویزموبائل

مالاکنڈ میں فلائنگ کوچ اور لیویزموبائل میں تصادم، 6 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ میں فلائنگ کوچ اور لیویزموبائل آمنے سامنے آ گئیں اور ان کے تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔
فلائنگ کوچ اور لیویزموبائل پہاڑی ٹریک پر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، اس دوران 6 زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے درگئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک لیویزاہلکار اور 5 سواریاں شامل ہیں۔ زخمیوں کو درگئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع مالاکنڈ میں فلائنگ کوچ اور لیویزموبائل آمنے سامنے آ گئیں اور ان کے تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  اگلی دفعہ ایسا کیا توچھوڑوں گا نہیں، علی امین گنڈاپور کی پنجاب پولیس کو وارننگ