سرعام 15 فیصد کمیشن لینے

سرعام 15 فیصد کمیشن لینے کا بھانڈا آل سوات کنٹریکٹرز نے پھوڑ دیا

ویب ڈیسک: آل سوات کنٹریکٹرز نے سرعام 15 فیصد کمیشن لینے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ اس حوالے سے آل سوات کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سرکاری کاموں کی ادائیگی میں 15 فیصد کمیشن سر عام لی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی ٹھیکہ داروں کے کروڑوں روپے کی بقایاجات ہیں جبکہ حکومت ہے کہ ادائیگی ہی نہیں کر رہی۔
کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ٹھیکہ دار مسجدوں کی تعمیرکیلئے کروڑوں روپے لگا چکے ہیں، سابقہ سکیموں کو معطل جبکہ سیاسی سکورنگ کے لئے نئِی سکیموں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
آل سوات کنٹریکٹرز نے سرعام 15 فیصد کمیشن لینے کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے بتایا کہ ٹھیکہ داروں کے 11 اعشاریہ 2 بلین روپے حکومت پر بقایاجات وجب الدا ہیں تاہم حکومت اسے ادا نہیں کر رہی۔
کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک مہینے میں ٹھیکہ داروں کو ادائیگی نہیں کی گئی تو ٹھیکہ دار مزدوروں سمیت سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں گیس کمپنی کے کیمپ پرحملہ ،20سے زائد مزدور اغواء