کربلا معلیٰ میں چہلم امام حسین

کربلا معلیٰ میں چہلم امام حسین علیہ السلام، اربعین کی کثیر تعداد میں شرکت

ویب ڈیسک: کربلا معلیٰ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کا انعقاد انتہائِ عقیدت و احترام کیساتھ کیا گیا، اس دوران اربعین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سید الشہداء حضرت امام خسین کے چہلم کے اجتماعات کا سلسلہ دنیا بھر میں جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق کربلا معلیٰ میں 21 اعشاریہ 48 میلین زائرین نے شرکت کی۔ دنیا بھر سے لوگوں نے کربلا معلیٰ آ کر نواسہ رسول علیہ السلام کو پرسہ دیا۔
پاکستانی و افغان زائرین کیلئے ایران اور عراق کی سرحد چذابہ پر علیحدہ انٹری پوائنٹ بنایا گیا ہے۔
کربلا معلیٰ میں چہلم امام حسین
ذرائع کے مطابق زائرین اربعین کے دن کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے روضوں تک پہنچنے کے لیے متعدد راستوں سے طویل فاصلہ طے کر کے مطلوبہ مقام تک پہنچتے ہیں۔
ان کے علاوہ عراق میں ائمہ اہل بیت کے 5 مزارات ہیں جو نجف، سامرہ اور کاظمیہ کے علاقوں میں واقع ہیں۔
زائرین کو اس مقام تک لے کر جانے والے سب سے نمایاں راستوں میں سے ایک نجف سے کربلا جانے والی 80 کلو میٹر کی طویل سڑک ہے۔

اس موقع پر زائرین کی آسانی اور ان کو فاصلے کا تعین کرنے میں مدد کے لیے، سڑک کے ساتھ متعدد ایسے نشانات یا بورڈز لگائے گئے ہین جو انھیں مطلوبہ مقام تک رہنما اور فاصلے کی جانکاری دیتی ہیں‌۔
اس فاصلے کو طے کرنے کے لیے تقریباً تین دن مسلسل پیدل چلنا پڑتا ہے۔ جن لوگوں کو پیدل راستہ مکمل کرنا مشکل ہو وہ نقل و حمل کے دیگر ذرائع استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں‌ان پر کوئی قدغن نہیں.
ان زائرین کے کچھ ایسے گروہ بھی ہوتے ہیں جو چہلم سے چند ہفتے قبل ہی پیدل چلنا شروع کر دیتے ہیں.
اس کے علاوہ زائرین دارالحکومت بغداد، ہلہ، بصرہ اور کوفہ کے شہروں سے بھی کربلا پہنچنے کے لیے پیدل سفر کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ کربلا معلیٰ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کا انعقاد انتہائِ عقیدت و احترام کیساتھ کیا گیا، اس دوران اربعین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا 2اکتوبر کو پنجاب کے 3شہروں میں احتجاج کا اعلان