بلوچستان میں دہشتگردی واقعات

بلوچستان میں دہشتگردی واقعات کے حقائق جلد سامنے لائِینگے، محسن نقوی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں پیش آنے والے پے در پے واقعات کے حوالے سے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد ہمراہ ثبوت بلوچستان میں دہشتگردی واقعات کے حقائق جلد سامنے لائیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ تخریب کاری کے حالییہ واقعات پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے، دشمن ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن ہم اسے کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کی اور دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، یکے بعد دیگرے بلوچستان میں دہشتگردی واقعات کے دوران شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بڑھانے کا اعلان