شہر اور گرد ونواح میں بارش

ہری پور، شہر اور گرد ونواح میں بارش جاری، آبی گذرگاہوں میں طغیانی

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے شہر اور گرد ونواح میں بارش جاری ہے جس کے باعث آبی گذرگاہوں میں طغیانی کے مناظر دیکھے جانے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہری پور میں بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے۔ بارش سے گزشتہ ایک ہفتے سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا، اور گرمی کے مارے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔
ہری پور سمیت تحصیل خانپور اور تحصیل غازی میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ حالیہ بارش سے آبی گذرگاہوں میں طغیانی کا منظر دیکھا جانے لگا ہے۔
بارش سے دونوں ابی ذخیرے تربیلہ ڈیم اور خانپور ڈیم بھر گئے۔
یاد رہے کہ ضلع ہری پور کے شہر اور گرد ونواح میں بارش جاری ہے جس کے باعث آبی گذرگاہوں میں طغیانی کے مناظر دیکھے جانے لگے ہیں۔
بارش کے واقعات دیگر علاقوں‌میں‌بھی نوٹ کئے جا رہے ہیں جس سے جہاں ایک طرف گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے تو دوسری طرف اس سے سیلاب کا خطرہ بھی منڈلانے لگا ہے.
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں‌بارش سے بعض علاقوں میں‌دریاوں میں‌طغیانی بھی نوٹ کی گئی جس میں کئی لوگ بہہ گئے، اس کےعلاوہ بعض مقامات سے گحروں کے منہدم ہونے جبکہ معض‌مقامات پر گحروں کو جزوی نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات تھیں.

مزید پڑھیں:  عدلیہ کےحق میں احتجاج:عمران خان نےعلی امین کواہم ہدایات جاری کردیں