مستورات تنازعہ پر فائرنگ

صوابی، مستورات تنازعہ پر فائرنگ سے 2 نوجوان قتل

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں مستورات تنازعہ پر فائرنگ کے دوران 2 نوجوان قتل کر دیئے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یارحسین کی حدود میں فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق ہوئے ہیں، مستورات تنازعہ پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں جلال اور عدنان شامل ہیں، دونوں کی عمریں 22، 22 سال بتائی گئی ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو خالی گھر بلا کر ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ یارحسین میں مقتول جلال کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا پنجگور واقعے کا نوٹس، رپورٹ مانگ لی