سوڈان میں ڈیم ٹوٹنے سے 20

سوڈان میں ڈیم ٹوٹنے سے 20 دیہات صفحہ ہستی سے غائب

ویب ڈیسک: سوڈان میں ڈیم ٹوٹنے سے 20 دیہات صفحہ ہستی سے غائب، اس دوران ہلاکتوں سمیت متعدد لوگ غائب ہیں۔
سوڈان میں ڈیم منہدم ہونے سے بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی، اس دوران جہاں 30 افراد ہلاک ہوئے وہیں 20 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔
رپورٹ کے مطابق سوڈان کے مشرقی بحیرہ احمر میں قائم ارباط ڈیم ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں پانی قریبی دیہاتوں میں داخل ہو گیا۔
یکدم سے پانی کا بڑا ریلہ آنے سے جہاں لوگ ابھی سنبھل ہی نہیں پائے تھے کہ پانی انہیں بہا لےگیا جس میں 30 افراد ہلاک جبکہ 20 دیہات صفحہ ہستی سے غائب ہو گئے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیم ٹوٹنے کے باعث پانی کا بڑا ریلہ آبادی میں داخل ہو گیا جس نے بڑی تباہی مچا دی۔
یاد رہے کہ سوڈان میں ڈیم ٹوٹنے سے 20 دیہات صفحہ ہستی سے غائب، اس دوران ہلاکتوں سمیت متعدد لوگ غائب ہیں۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح کا معاملہ، بینچ کی تشکیل پراعتراض عائد