اسلام آباد میں فیکٹری کی چھت

اسلام آباد میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فیکٹری کی چھت گر گئی، چھت کے ملبے تلے دب کر 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
یہ افسوسناک واقعہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے ہمک میں پیش آیا، ریسکیو ذرائع کی جانب سے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق مزدوروں میں 4 تونسہ شریف اور ایک کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی تھا، جبکہ ایک مزدور تاحال ملبے تلے دبا ہوا ہے جسے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں 2 مزدوروں کو بچا بھی لیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں لکی، سجاد، کبیر اور اعجاز شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف مستعفی