وزیر ڈھنڈ پولیس چیک پوسٹ

جمرود: وزیر ڈھنڈ پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ ،2پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: جمرود میں وزیر ڈھنڈ پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ جمرود کے علاقہ وزیر ڈھنڈ میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ایس ایچ او جمرود کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت معین اور امتیاز علی کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئرکوہستان، قراقرم روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 3افراد جاں بحق