مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مشیر برائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیاگیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے مشیر مشعال یوسفزئی سے قلمدان پارٹی میں بیشتر عہدے داروں کے نالاں ہونے کے باعث واپس لے لیا گیا ہے ۔
سماجی بہبود کا محکمہ سابق صوبائی وزیر صحت قاسم شاہ کو دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مشعال یوسفزئی کو ہٹائے جانے کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں خواتین کی نمائندگی ختم ہونے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی کے پچھلے دور حکومت میں بھی کابینہ میں کوئی خاتون شامل نہیں تھی۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید رد و بدل کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  مشیر خزانہ خیبر پختونخوا کاآئی ایم ایف پروگرام کے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار