تاجر دوست سکیم کسی صورت واپس

تاجر دوست سکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی، ایف بی آر ڈٹ گیا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں تاجروں کے احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے ایف بی آر نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر دوست سکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ تاجر دوست سکیم کسی صورت واپس نہیں ہو سکتی۔ کراچی میں تاجروں سے ملاقات کے موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ تاجر دوست سکیم کو تاجروں کے تعاون سے نافذ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ چھوٹی دکانوں پر غیر ضروری بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔
مارکیٹ ریٹ پر نظر ثانی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانس انکم ٹیکس کا صاف و شفاف طریقہ کار بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مندی، 81ہزار122 پوائنٹس کی حد برقرار