بلوچستان میں ہونے والے واقعات انٹیلیجنس

بلوچستان میں ہونے والے واقعات انٹیلیجنس کی ناکامی ہیں، شبلی فراز

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعات انٹیلیجنس کی ناکامی ہیں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو ماحول پنپ رہا ہے وہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے حق میں نہیں۔
گزشتہ روز رونما ہونے والے واقعات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 1400 کلومیٹر کے درمیان مربوط حملے کیے گئے، وزیر داخلہ بتائیں ملک میں کیا ہو رہا ہے؟
شبلی فراز نے مزید کہا کہ امن وامان کا براہِ راست تعلق معیشت سے ہے، ان حالات میں ملک میں کون سرمایہ کاری کرنے آ سکتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے سینیٹ اجلاس میں اطہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کی بجائے معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جائے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعات انٹیلیجنس کی ناکامی ہیں۔
بلوچستان میں‌گزشتہ روز ہونے والے واقعات میں‌متعدد افراد جاں‌بحق ہوئے تھے، اس دوران لوگوں میں‌بھی خوف و ہراس پھیل گیا تھا. سینیٹ میں اسی وجہ سے تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے اطہار خیال کیا تھا اور اسے انٹیلی جنس کی ناکامی بھی قرار دیدیا تھا.

مزید پڑھیں:  پنجگور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 7مزدوروں کو قتل کردیا