خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کی گیس

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کی گیس چوری کا انکشاف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کی گیس چوری کا انکشاف، مختلف اضلاع میں گیس میٹرز لگانے کی تیاریاں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سالانہ 2 ارب روپے سے زیادہ کی گیس چوری ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے جس نے تہلکہ مچا دیا ہے۔
جی ایم سوئی ناردرن گیس وقاص شنواری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں سالانہ 2 ارب روپے سے زیادہ کی گیس چوری ہورہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ ضلع کرک میں گیس چوری ہو رہی ہے، اس لئے کرک سمیت ہنگو اور تحصیل لاچی میں گیس چوری روکنے کیلئے میٹر لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں گیس دریافت ہوئی ہے جس سے موسم سرما میں گیس عدم دستیابی کا مسئلہ قابو کیے جانے میں مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کی گیس چوری کا انکشاف، مختلف اضلاع میں گیس میٹرز لگانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دہشتگردی:چین روس اور ایران کی پاکستان کے موقف کی تائید