ٹرمپ کو فرد جرم کا سامنا

الیکشن نتائج سے متعلق کیس میں ٹرمپ کو فرد جرم کا سامنا

ویب ڈیسک: الیکشن نتائج سے متعلق کیس میں ٹرمپ کو فرد جرم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹرز نے فیڈرل کرمنل کیس میں سابق صدر کیخلاف نئی فرد جرم جمع کرا دی ہے۔ اس سلسلے میں جمع کرائی گئی دستاویز نئی جیوری کو پیش کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے شواہد تاحال نہیں سنے گئے۔
سپریم کورٹ پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس کیس میں پراسیکیوشن سے جزوی استثنیٰ حاصل ہے۔
پراسیکیوٹر نے کیس کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ انصاف ٹرمپ کی پیشی پر زور نہیں دے گا تاہم ان کے وکیل سے مشاورت کے بعد تجاویز سامنے لائِی جائِیں گی۔
اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یا رہے کہ الیکشن نتائج سے متعلق کیس میں ٹرمپ کو فرد جرم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سابق امریکی سڈر ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس امریکی صدارتی انتخاب میں‌آمنے سامنے ہیں.
ان کے مابین باقاعدہ مباحثوں کا آغاز جلد ہونے جا رہا ہے ایسے میں‌ٹرمپ کیخلاف یہ اقدام انہیں زیر کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے. تاہم سابق امریکی صدر نے کسی بھی مشکل کو سامنے آنے کے باوجود جنگ جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے.

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے نظر ثانی کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری